مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے صہیونی حکومت کی جانب سے اولمپک گیمز کے دوران ایران پر بدامنی پھیلانے کی سازش کے بے بنیاد الزام کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔
اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندہ دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقاومتی تنظیمیں کبھی دہشت گردی میں ملوث نہیں رہی ہیں۔ صہیونی حکومت جھوٹ اور مکاری سے کام لے رہی ہے لیکن اس سے اپنے چہرے کا بدنما داغ نہیں دھوسکتی ہے۔
رائٹرز نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل نے فرانس کو انتباہ کیا ہے کہ ایران یا مقاومتی تنظیموں کی جانب سے اولمپک گیمز کے دوران تخریبی کاروائی ہوسکتی ہے۔
صہیونی وزیرخارجہ نے جمعرات کو فرانسیسی ہم منصب کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ ایران کی حمایت سے پیرس میں اولمپک گیمز کے دوران اسرائیلی کھلاڑیوں پر حملہ ہوسکتا ہے۔
یاد رہے کہ 33 ویں گرمائی اولمپک 2024 فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہورہے ہیں جس میں 184 ممالک کے ساڑھے دس ہزار کھلاڑی 32 کھیلوں میں حصہ لیں گے۔
آپ کا تبصرہ